LIVE

ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی

ویب ڈیسک
March 19, 2024
 

نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کرمانگا منڈی سے اوکاڑہ جا رہی تھی: پولیس/ فائل فوٹو

پتوکی میں ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔

 پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کرمانگا منڈی سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ سائیں دی کھوئی کے قریب سڑک پر کام میں لگے میونسپل ملازمین کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور رئیس، سلیم اور علی عباس شامل ہیں جب کہ  زخمی ہونے والی 17خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔