LIVE

’وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تعداد پوری ہوگئی’

ویب ڈیسک
March 19, 2024
 

تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، انوارالحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے: راجہ فاروق حیدر/ فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے تعداد پوری ہوگئی ہے اور اب نواز شریف اور صدر زرداری فیصلہ کریں کہ آزاد کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے، انوارالحق کو جو قوتیں لائیں ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے۔