LIVE

ملک میں آئندہ 2 روز کے دوران بارش کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
March 19, 2024
 

مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے: چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرم الدین/ فائل فوٹو

لاہور: ملک میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں کیونکہ بارش برسانے والا ایک اسپیل آئندہ 2 روز بعد ملک میں داخل ہورہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ لاہور اکرام الدین کا کہنا ہے کہ  ملک میں 21 مارچ کو بارش کا ایک نیا اسپیل داخل ہو رہا ہے اور بارش کا  یہ اسپیل 3 دن تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت کے پی کے، اسلام آباد، کشمیر اور پہاڑی علاقوں پر بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ مارچ کے آخر تک وقفے وقفے سے بارش کے چھوٹے چھوٹے اسپیل آنے کا امکان ہے۔