وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وادی کوئٹہ، نوشکی اور چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

 چمن ، قلعہ عبداللہ ، نوشکی ، پشین ، دالبندین سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔

زلزلہ پیماء مرکز  کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 تھی ، زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے شمال مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ  گہرائی35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :