LIVE

ترکی میں خراب پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا

افضل ندیم ڈوگر
March 21, 2024
 

بوئنگ 777 طیارہ دو روز قبل استنبول سے پرواز 706 کے طور پر اسلام آباد کیلئے اڑان نہ بھرنے کے دوران رن وے پر فنی خرابی کا شکار ہوا/ فائل فوٹو

ترکی میں فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بھی مرمت کے بعد اسلام آباد پہنچ گیا۔

بوئنگ 777 طیارہ دو روز قبل استنبول سے پرواز 706 کے طور پر اسلام آباد کیلئے اڑان نہ بھرنے کے دوران رن وے پر فنی خرابی کا شکار ہوا۔ 

پی آئی اے کے انجینئرز کی ٹیم گزشتہ روز ہی استنبول پہنچادی گئی تھی اور  پی آئی اے انجینئرز نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کی خرابی دور کردی۔ 

ذرائع کے مطابق طیارہ پرواز پی کے 706 کے طور پر مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا اور آج صبح سوا 9 بجے منزل پر پہنچ گیا۔