LIVE

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
March 22, 2024
 

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری پر کام جاری ہے، نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط کے مطابق معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کی تیاری پر کام جاری ہے،  نیشنل ڈیٹا ویئر ہاؤس کا مقصد ٹیکس نادہنگان کی معلومات جمع کرنا ہے  اور متعلقہ ڈیٹا کو استعمال کرنے کا اختیار صرف ایف بی آر کے پاس ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ نادرا اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ نیشنل ڈیٹا ویئر ہاوس کی تیاری میں صوبوں سے بھی مدد لی جارہی ہے، تمام اداروں سے شہریوں کا حاصل کردہ ڈیٹا ایک جگہ یکجا کیا جائے گا۔