LIVE

عدنان صدیقی کو تمغہ حسن کارکردگی اور سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک
March 23, 2024
 

اسکرین گریب

لاہور:حکومت نے اداکار  عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور  فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائےحسن کارکردگی سے نوازاگیا جب کہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔