LIVE

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنےکیلئے کمیٹی قائم

ابوبکرصدیق
March 23, 2024
 

وزیراعلیٰ کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں—فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق کمیٹی کے سربراہ آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان ہیں۔ 

آفتاب عالم کے مطابق وزیراعلیٰ نےکمیٹی کو جعلی مقدمات ختم کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک ہی واقعے کی 7،7 ایف آئی آر درج ہیں، وزیراعلیٰ کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں۔