LIVE

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی، چیئرمین تبدیل

ایاز اکبر یوسف زئی
March 24, 2024
 

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دوبارہ تشکیل دے دی۔

ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے اور کمیٹی اراکین میں وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پیٹرولیم اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم خود بنے تھے۔