LIVE

کراچی: ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے قتل میں بیٹے ملوث نکلے، ایک گرفتار

ویب ڈیسک
March 24, 2024
 

 سلیم انصاری کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے پوسٹ مارٹم  میں انکشاف: فائل فوٹو

پولیس نے سولجربازار میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کے قتل کے الزام میں ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول سلیم انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ مقتول کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

 مقتول سلیم انصاری کے دونوں بیٹوں نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکارکردیا تھا جس پر پولیس نے شک کی بناء پر  لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مقتول ریٹائرڈ پولیس اہلکار سلیم انصاری کے قتل کے الزام میں ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرا بیٹا فرار ہو گیا ہے۔

مقتول ریٹائرڈ پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد ابتدائی تفتیش میں معاملے کو حادثاتی قرار دیا گیا تھا تاہم ایس پی علینہ راجپر کا کہنا تھا کہ کمرے میں شارٹ سرکٹ کے آثار نہیں ملے صرف بستر جلا ہوا ہے، گھر کے نچلے حصے میں بیٹا اور بہو رہائش پزیر تھے۔