LIVE

سجاول: چھتےکو چھیڑنے پر شہدکی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں، بزرگ جاں بحق

شاہد صدیقی
March 24, 2024
 

مکھیوں کے حملے میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے— فوٹو: فائل

سجاول کے گاؤں جمعوں سومرو میں چھتےکو  چھیڑنے  پر  شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔

پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے میں 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوگئے۔

مکھیوں کے حملے میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر دڑو منتقل کردیا گیا۔