دنیا
Time 20 مئی ، 2023

شہدکی مکھیاں ہمارے لیےکتنی اہم ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں ہر سال 20 مئی کو شہد کی مکھیوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد ماحول دوست ان مکھیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

دیکھنے میں یہ چھوٹی سی مکھی ہمیں ڈھیروں فائدے پہنچانے میں اہم کردار اداکر رہی ہے، کہنے کو تو صرف یہ ایک شہد کی مکھی ہے  جس سے ہم خالص شہد حاصل کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے یہ ہی وہ مکھیاں ہیں جو ہمیں سبزیاں اور پھل دینے میں بھی مدد گار ہیں کیونکہ یہ ایک پھول سے دوسرے پھول پر جاتی ہیں اور یوں پولی نیشن کے عمل سے ہمیں سبزیاں اور پھل حاصل ہوتے ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیکن بد قسمتی سے تیزی سے بدلتے اس دور میں یہ مکھیاں خطرے سے دوچار ہیں جس کی بڑی وجہ فصلوں پر کیڑے مار اسپرے کا استعمال اور ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہے۔

ماہرین  خطرے سے دوچار مکھیوں کو بچانے کیلئے اپنے آس پاس پھولوں والے پودے لگانے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ ان مکھیوں کی نسل کو بچایا جاسکے۔