LIVE

انٹربینک میں روپےکی قدر بڑھنےکا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
March 26, 2024
 

فوٹو: فائل

انٹربینک میں روپےکی قدر  بڑھنےکا سلسلہ آج بھی برقرار  رہا۔

انٹربینک میں آج پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام  پر ڈالر 5  پیسے کم ہو کر 278 روپے 8 پیسےکا ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ  روز  ڈالر 278  روپے 13 پیسے  پر بند ہوا تھا۔