LIVE

شانگلہ خودکش حملے پر چینی سفارتخانےکا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
March 26, 2024
 

ضلع شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی سفارت خانےکا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان چینی سفارت خانے نےکہا ہےکہ چینی سفارت خانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملے میں دونوں ملکوں کے متاثرین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہےکہ پاکستانی حکام  حملےکی مکمل تحقیقات کریں۔

چینی سفارت خانے نے کہا ہےکہ پاکستان میں چینی شہری اور کمپنیاں مقامی سکیورٹی صورتحال پر گہری توجہ رکھیں۔