LIVE

بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے خارج، مزید 24 نام ڈالنے کی منظوری

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیاگیا تھا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 24 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پرسرکولیشن کے ذریعے منظوری دی اور 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیاگیا تھا۔