LIVE

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

 ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا: اعلامیہ مسابقتی کمیشن۔ فوٹو فائل 

چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فیزٹو کے بعد چینی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسابقتی کمیشن چائنا کے مارکیٹ ریگولیٹرکے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرےگا، چین نے سی پیک اور مختلف کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں اہم سرمایہ کاری کی، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بعد اس سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

اعلامیے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور آسان بنانے کیلئے مسابقتی کمیشن سرگرم ہے اور اس حوالے سے جامع قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم او یو پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہو گا، ایم او یو کو گزشتہ وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری مل چکی ہے، ایم او یو کا مقصد معلومات کے تبادلے اور تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔