LIVE

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

فوٹو: فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ ایک اور دن برقرار  رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278  روپے 3 پیسے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا کم ہوا ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 278 روپے 4  پیسےپر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 41 پیسےہے۔