LIVE

ویڈیو: لبنانی وزیراعظم نے اطالوی وزیراعظم کے ساتھ آئی خاتون کو وزیراعظم سمجھ لیا

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

لبنان کے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی سے غلطی ہوگئی۔ اطالوی وزیراعظم کے ساتھ آنے والی خاتون کو وزیراعظم سمجھ بیٹھے۔

لبنانی نگران وزیر اعظم نے طیارے سے اُترتی خاتون کو  اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سمجھ کر پُرتپاک استقبال کیا۔

جب اسٹاف نے آگے بڑھ کر جارجیا میلونی کے طیارے میں ہونے کا بتایا تو  وزیراعظم میقاتی دوبارہ استقبال کے لیے طیارے کی طرف پلٹ گئے۔ 

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی دو روزہ دورے پر لبنان پہنچی ہیں۔