LIVE

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی

ایاز اکبر یوسف زئی
March 29, 2024
 

 وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کا عکس

وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پرپابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔