LIVE

سوشل میڈیا پر تنقید، پی ٹی آئی نے پی پی93 سے نامزد امیدوار سے ٹکٹ واپس لے لیا

ویب ڈیسک
March 29, 2024
 

بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرارپر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے: حماد اظہر— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی الیکشن کیلئے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 93 بھکر سے محمد افضل خان کا ٹکٹ منسوخ کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد محمدافضل خان کا ٹکٹ منسوخ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرارپر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب کا کہناتھاکہ مجموعی رائے ان کے خلاف ہے تو تنظیم کو اس معاملے پر مکمل اختیار دے دیا ہے۔