LIVE

وہاڑی: ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 زیر حراست ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک
April 05, 2024
 

ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی__فوٹو: فائل

وہاڑی: چک نمبر 22 ڈبلیو کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔