جرائم
Time 04 اپریل ، 2024

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، شہری کو لوٹ کر فرار ہونیوالے 2 ڈاکو ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے بفرزون میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق  ملزمان شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار  ہو رہے تھے، پولیس مقابلہ کے بی آر سوسائٹی میں قبرستان کے قریب ہوا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور  موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت فیصل اور  ناصر کے نام سے ہوئی ،ملزم ناصر پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

مزید خبریں :