LIVE

عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے پر معافی مانگ لی

ویب ڈیسک
April 06, 2024
 

میرے بیان سے غیر ارادی طور پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو ااس کیلئے معذرت خواہ ہوں : اداکار کی انسٹا اسٹوری/فوٹوفائل

اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے  پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

عدنان صدیقی نے  انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حالیہ تبصرے سے متعلق مداحوں سے معافی مانگی۔

عدنان صدیقی کی اسٹوری میں درج تھا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہوں گا جو کہ مزاحیہ  انداز میں دیا گیا تھا، نہ کہ کسی کی دل آزاری کرنا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، میرے بیان سے غیر ارادی طور  پر  کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ  میں  آئندہ کیلئے یقین دلاتا ہوں کہ  اپنی گفتگو  واضح اور صاف الفاظ میں پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ اداکار نے  حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔

اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔