خواتین مکھی کی طرح ہیں، جتنا پیچھے بھاگیں گے آپ سے دور جائیں گی: عدنان صدیقی

جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی: اداکار کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو
جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی: اداکار کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

 اداکار عدنان صدیقی نے عورت کا موازنہ مکھی سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ ان کے پیچھے بھاگنا چھوڑدیں تو یہ بھی مکھی کی طرح آپ کے ہاتھ پر بیٹھ جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل پر شو کے دوران عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھی کی مثال دی، اداکار نے  اپنی بات کہنے سے قبل خواتین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بات کرنے جارہا ہوں اس بات کے حوالے سے تمام خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اس بات کا برا نہ مانیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی۔

اداکار نے شو کے دوران اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی۔

مزید خبریں :