LIVE

ہمارے میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز سسٹم کی بدولت تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے: وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک
April 14, 2024
 

 اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا: وائٹ ہاؤس/ فائل فوٹو

ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں پر وائٹ ہاؤس نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے لیے امریکی فوج نے پچھلے ہفتے ہی ہوائی جہاز اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کو خطے میں منتقل کیا۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان تعیناتیوں کی بدولت ہم نے اسرائیل کو آنے والے تقریباً تمام ڈرونز اور میزائلوں کو گرانے میں مدد کی۔

وائٹ ہاؤس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر  جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر  کل جی 7 کا اجلاس بلائیں گے جس میں ایرانی حملے پر متحدہ سفارتی ردعمل کو طے کیا جائے گا۔