LIVE

ممکنہ بارش سے نمٹنےکیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: میئر کراچی

ویب ڈیسک
April 14, 2024
 

کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر کارپوریشن کی مشینری پہنچا دی گئی ہے اور ساتھ ہی چوکنگ پوائنٹ پر پمپ پہنچا دیے گئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارش سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر کارپوریشن کی مشینری پہنچا دی گئی ہے اور ساتھ ہی چوکنگ پوائنٹ پر پمپ پہنچا دیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نالوں کی صفائی بھی جاری ہے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کی چھٹی منسوخ ہے اور سولڈ ویسٹ کا عملہ بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔