LIVE

بیرون ملک جاکر روزی کمانے کے خواہشمند کراچی کے نوجوانوں کے ساتھ 2 کروڑکا فراڈ

سید دانیال حسین
April 16, 2024
 

بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہےکہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت  کیلئے  رقم لی، عید کے بعد کمپنی کےدفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔

متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔

80 سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔