LIVE

گورنر سندھ کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بازگشت، مبارکبادیں ملنے لگیں

کامران رضی
April 16, 2024
 

فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں: جسٹس (ر) مقبول باقر کی جیو نیوز سے گفتگو— فوٹو:فائل

سابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کی تبدیلی کی باز گشت ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ  جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کیلئے زیر گردش ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں  جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھاکہ فی الحال معلوم نہیں تاہم لوگ مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائر مقبول باقر سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔