LIVE

بشریٰ بی بی کی بہن بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑیں

ویب ڈیسک
April 17, 2024
 

مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ دیر عہدوں پر نہیں رہ سکتے، آخرکار خان صاحب باہر آجائيں گے: مریم ریاض— فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑیں۔

مریم ریاض وٹو نے ایک انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد کیسز کے باوجود انصاف میں تاخیر پر آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے خط پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گيا یہ سب بطور فیملی ممبر  ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے۔

اپنے ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران پارٹی پر کمپرومائز کرنے والے زیادہ عرصے تک اپنے پاس عہدے نہیں رکھ سکتے، آخر کار خان صاحب باہر آہی جائيں گے اور ورکر سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

مریم ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی کو یقینی طور پر کئی بار کھانے میں کچھ ملا کر دیا گيا ہے، ان کی درخواست کے باوجود انہیں 10-15 دن تک کسی ڈاکٹر کو نہيں دکھایا گیا۔