LIVE

خیبر پختونخوا: بارشوں کے دوران حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مالی امداد جاری

ویب ڈیسک
April 17, 2024
 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ورثا کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مالی امداد کی رقم جاری کردی گئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ورثا کی مالی امداد کے لیے 5 کروڑ روپے جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت بارش کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرین کی امداد اور بحالی پہلی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔