LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب کے سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک
April 18, 2024
 

وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئےگاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی: پولیس/ فائل فوٹو

نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ 

ڈی پی او نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔  

ڈی پی او کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئےگاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور  پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان  ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا ا متیاز قانونی کارروائی کی جائےگی۔