LIVE

84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے اور 11 فیصد ٹیکس چوری کے حامی : سروے جاری

ویب ڈیسک
April 19, 2024
 

پاکستان کی 84 فیصد عوام نے ٹیکس دینے کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکس چوری کو غلطی قرار دے دیا۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے تحت 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں ۔

 ٹیکس دینے کے حامی پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کو غلط اور ملکی معیشت کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

سروے میں 11فیصدپاکستانیوں نے  ٹیکس چوری کی حمایت  کی اور اس عمل کو درست قرار دیا جب کہ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، نہ ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی نہ مخالفت کی ہے۔