LIVE

ترک وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

ایاز اکبر یوسف زئی
April 19, 2024
 

پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں: شہباز شریف— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ترکیہ کے پاکستان میں سفیر مہمت پاچاجی، سی ای او ٹرمینل YAPI جنک جوشکن اور دیگر شریک ہوئے۔

ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ، تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کاخواہاں ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

ترک وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔