LIVE

بلوچستان میں بارشیں رک گئیں لیکن گوادر میں سیلابی صورتحال برقرار، شہری محصور

ویب ڈیسک
April 20, 2024
 

12 اپریل سے اب تک بارشوں سے11 اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے : پی ڈی ایم اے/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد کمزور  پڑگیا جس کے باعث بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق 12 اپریل سے اب تک بارشوں سے11 اضلاع متاثر ہوئے جبکہ مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے۔

 تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور مغربی سسٹم بلوچستان کے شمال مشرقی اور مغربی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد کمزور پڑگیا ہےجس کے باعث بارشوں کا سلسلہ تھم گیا۔

 گوادر میں 4 روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی اداروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث  گوادر کے مرادی گاؤں میں اب بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، تباہی کے باعث  گاؤں کے متعدد افراد 4 روز سے اونچی جگہ پر محصور ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس راشن اور کھانے پینے کا سامان ختم ہو چکا ہے، دوسری جانب چمن میں بھی 4 روز سے بجلی، فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل  ہے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ اربن فلڈنگ کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔