Time 19 اپریل ، 2024
پاکستان

پختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے: پی ڈی ایم اے

بارشوں کے باعث 2 ہزار 391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 مکانات کو مکمل اور 2 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے/ فائل فوٹو
بارشوں کے باعث 2 ہزار 391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 مکانات کو مکمل اور 2 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 اپریل سے اب تک بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں مجموعی طور  پر 36 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ بارشوں کے باعث 2 ہزار  391 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 388 مکانات کو مکمل اور  2 ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر  پی ڈی ایم نے بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے 11 کروڑ روپے جاری کیے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :