LIVE

مردان: طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
April 20, 2024
 

ایک حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا جہاں کمرےکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے/ فائل فوٹو

مردان میں ہونے والی طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرگئی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ مردان کے علاقے سوکئی میں پیش آیا جہاں کمرےکی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ چھت گرنے کا ایک اور واقعہ بلبلی کوٹھے میں بھی رونما ہوا جہاں چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

اس کے علاوہ جلالہ کیمپ کورونہ میں کمرےکی چھت گر جانے سے خاتون زخمی ہوگئی۔