LIVE

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری، اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ویب ڈیسک
April 22, 2024
 

فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر نکلے سیکڑوں مظاہرین نے نسل پرستی بند کرو کے نعرے لگائے—فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

فرانس میں غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا جہاں دارالحکومت پیرس کی سڑکوں پر نکلے سیکڑوں مظاہرین نے نسل پرستی بند کرو، اسلاموفوبیا روکو، غزہ میں قتل عام بند کرو کے بینر اٹھا رکھے تھے جب کہ اسپین میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

 دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے فلسطین آزاد ہوگا اور نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے، مظاہرین نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور فلسطین میں نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔