Time 21 اپریل ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی حملے سے شہید حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا

نومولود بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور شناخت ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھی گئی ہے— فوٹو: رائٹرز
نومولود بچی کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور شناخت ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھی گئی ہے— فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں رفح کے مقام پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے بچے کو ڈاکٹروں نے بچا لیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون سبرین السکنی کے شوہر اور بیٹی بھی شہید ہوگئے تھے۔ 

نومولود بچی کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، بچی کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلوگرام تھا اور اب اس کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ 

نومولود کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے اور شناخت ’شہید سبرین کی بیٹی‘  رکھی گئی ہے، بچی کے ایک رشتے دار نے بتایا اس کی بہن اپنی ہونے والی بہن کا نام ’روح‘ رکھنا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی رفح میں دو مکانات پر بمباری سے 19 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں ایک ہی خاندان کے 14 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :