LIVE

یہودی مذہبی رسم کیلئے مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائے گئے جانور ضبط

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا: فوٹو اسرائیلی میڈیا

تل ابیب: اسرائیلی پولیس نے یہودی مذہبی تہوار پر مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے چھپا کر  لائے گئے جانور ضبط کرلیے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق جانوروں کوگاڑی کےاندر اور شاپنگ بیگ کے اندرچھپا کر لایا گیا  تھا جنہیں پولیس نے ضبط کرلیا اور 13 افرادکوحراست میں لےلیا ۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔ 

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ انتہاپسند یہودی عناصرکو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینےکی ترغیب دی جارہی ہے۔ 

اسرائیلی اخبار  کے مطابق حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔