23 اپریل ، 2024
صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔
دوسری جانب غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیا۔