LIVE

وفاقی وزیر رانا تنویر نے جاوید لطیف کے شیخوپورہ کی 5 نشستیں منیج کرنے کا الزام مسترد کردیا

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے: رانا تنویر کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے الیکشن میں شیخو پورہ میں 5 نشستیں منیج کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ میاں جاوید لطیف کو میاں نواز شریف کی حمایت حاصل ہے۔

یاد رہے کہ میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن میں شیخوپورہ کی 5 نشستوں کو منیج کرنے کیلئے 90 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

اس سے قبل رانا ثنا اللہ بھی جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے پاس اپنے الزامات ثابت کرنے کیلئے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں۔

رانا ثنا اللہ نے ن لیگ کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم نہ بننے کے ارادے سے متعلق بیان کو بھی غلط قرار دیا تھا۔