LIVE

لکی مروت: شادی کی تقریب میں پرانی رنجش پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں: پولیس/ فائل فوٹو

لکی مروت میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں شادی کی تقریب میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے6 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی  ہوا جسے فوری اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی تھی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 راہ گیر بھی شامل ہیں۔