LIVE

ویڈیو: لاہور میں اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر فائرنگ، ملزم گرفتار

احمد فراز
April 24, 2024
 

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں اسٹیج اداکارہ  عروج کےگھرپر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دن دیہاڑے اسٹیج اداکارہ کے گھر پر گولیاں چلائیں۔

اسٹیج اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی ہے جب کہ اس حوالے سے اسٹیج اداکارہ عروج نے الزام لگایا کہ ایک شخص انہیں ہراساں کرتا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیاگیا ہے، ملزم نے آج صبح اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

اخلاق تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔