LIVE

پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینےکا فیصلہ

حیدر شیرازی
April 25, 2024
 

فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملے گی ۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق  تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سےکمیٹیوں کی صدارت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو 13 اور  آئی پی پی کو ایک کمیٹی کی صدارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کو 8 اور سنی اتحاد کونسل کو بھی 8 کمیٹیوں کی صدارت دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹی پارلیمانی جماعتوں کو کم  تعداد کے باعث کمیٹیوں کی سربراہی نہیں ملےگی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائےگی، اپوزیشن کی طرف نام آنے کے بعد حتمی فیصلہ اسپیکر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  تمام کمیٹیوں کے حتمی فیصلے ایک ہفتے میں کیے جائیں گے۔