LIVE

خاتون کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے آفس میٹنگ میں آن لائن شرکت کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

کورونا کے بعد سے دنیا بھر میں گھر سے کام کرنے کا رواج عام ہوگیا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی ٹریفک میں اپنے آفس کی میٹنگ میں شرکت کی ہے؟

آن لائن کام سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگئی ہے اور  اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون نے اپنے آفس کی میٹنگ میں آن لائن شرکت کی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک خاتون ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے، ساتھ ہی اس نے موبائل فون پر اپنی میٹنگ میں آن لائن شرکت کو ممکن بنایا ہوا ہے۔

خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں صارفین ٹیکنالوجی اور آن لائن سہولت کو سراہ رہے ہیں تو کوئی بنگلورو شہر کے بدترین ٹریفک کے نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال کے آغاز میں بھی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص ٹریفک میں پھنسا ہوا تھا اور وہ اپنے لیپ ٹاپ پر کام میں مصروف تھا۔