LIVE

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ مالاکنڈ، جیکب آباد اور شکارپور میں بھی بادل برسے/ فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور، ملتان، راجن پور، سرگودھا اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ  مالاکنڈ، جیکب آباد اور  شکارپور میں بھی بادل برسے۔

ادھر بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔