LIVE

مرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ ڈی سی کوئٹہ کا نیا انکشاف

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

غیرقانونی دھندے کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر840 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے: ڈی سی کوئٹہ/ فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے  مرغی کی بڑھتی قیمت سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔

ڈی سی کوئٹہ کے مطابق شہر کے متعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب کے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوا کر مرغی خریدتے اور مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی دھندے کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر840 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولٹری فارم مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیے  ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے۔