LIVE

سپریم کورٹ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

امین انور
April 27, 2024
 

نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے/ فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں مختلف کیسز کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 5 دن میں 46 کیس نمٹادیے۔

22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے اور  نمٹائے گئےکیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے، ان کیسز میں سول، کرمنل،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا۔