LIVE

عاصمہ جانگیرکانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالبعلم کا غزہ کے معاملے پر احتجاج

ویب ڈیسک
April 27, 2024
 

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے معاملے پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کے خطاب کے دوران  احتجاج کیا۔

طالب علم علی حسن نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا۔

طالب علم  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔

احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔

احتجاج پر جرمنی کے سفیر نے کہاکہ شور نہ مچائیں، بات کریں، یہ شور کرنے کا نہیں بات کرنے کا فورم ہے، شور مچانا ہے تو باہر جائیں۔