LIVE

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان

ایاز اکبر یوسف زئی
May 06, 2024
 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کی 10 سے 15 مئی کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب میں محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے سلسلے کی کڑی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان کی تاریخوں کاحتمی فیصلہ نہیں ہوا۔